بھٹکل:3؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) لو ن ایپ دھوکہ دہی معاملےمیں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو آندھراپردیش کی پولس نے گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت ٹاون پولس تھانہ حدود کے مکین کارتیک نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزم ایک انجان شخص کی طرف سے ارسال کئے گئے موبائیل میسج کے ذریعے موبائیل ایپ ڈاؤن لوڈ کرلینے کے بعد بھٹکل میں بینک اکاؤنٹ کھول کر لین دین کی تیار ی میں تھا۔ لیکن وہی انجان لوگوں نے کارتیک کا بینک اکاؤنٹ نمبر اور پاس ورڈ لےکر عوام کی طرف سے اس کے اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقم لوٹنا شروع کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کارتیک کو 200-500روپئے تنخواہ یا منافع دے کر ان انجان لوگوں نے کارتیک کو جانکاری دئیے بغیر اس کے اکاؤنٹ کے ذریعے جعلی لین دین کرنےلگے۔ آندھرا پردیش کی ایک نوجوان لڑکی کے خود کشی معاملےکی تفتیش کرتےہوئے پولس نے پیچھا کیاتو پتہ چلا کہ خود کشی کرنےوالی لڑکی جس اکاؤنٹ میں رقم جمع کرتی تھی وہ اکاؤنٹ بھٹکل کے کارتیک کا ہےتو آندھراپردیش کی پولس نے بھٹکل پہنچ کر کارتیک کو گرفتارکرلیا۔ یہ انجان لوگ دیگر لوگوں کے بینک کھاتوں سے رقم ہیک کرکے کارتیک کےاکاؤنٹ کومنتقل کرتے تھے اور پھر وہاں سےلاکھوں روپیہ اینٹھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ فی الحال پولس کی جانچ جاری ہے۔ ملزم کارتیک کو اتوار کی شام عدالت میں پیش کرتےہوئےزائد پوچھ تاچھ کے لئے آندھراپردیش لے جایا گیا ہے۔